بغداد۔ 04مئی (یو این این) شمالی عراق میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں 10زائرین ہلاک ہوگئے ۔ عراقی میڈیا کے مطابق بغداد کے شمال میں واقع بلاد شہر میں ہونے والے دو حملوں میں کم سے کم 9افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے ۔ اس طرح سمارا کے علاقہ میں دہشتگردی کے ایک حملے میں ایک شہری ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ عراق میں گزشتہ ماہ کے دوران یہ پرتشدد واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیںجن میں عام شہریوں کی اکثریت شامل ہے جبکہ گزشتہ سال کے دوران پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے ۔