کواگادوگو، 5 نومبر:شمالی مالی کی تین باغی تنظیموں نے حکومت کے ساتھ جاری مصالحت کے عمل کے دوران ایک متحد ہ محاذ بنانے سے اتفاق کرلیا۔
پچھلے سال یہاں توریغ بغاوت سے ملک کے حالات بہت بگڑ گئے تھے۔ راجدھانی بماکو میں حکومت کا تختہ پلٹ کر خطہ میں اسلام پسند جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا تھا۔
جنوری میں فرانس نے حملہ کرکے اسلام پسندوں کو باہر نکال دیا تھا۔ تب سے باغی گروپ منتشر ہیں اور ان کے درمیان مفاہمت صدر ابراہیم ابو بکر کیتا کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔
جون میں تینوں گروپوں نے حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کرلیا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ وہ اسلحہ ترک کردیں گے۔