لکھنئو، 25مئی 2016: امریکی سفارتخانہ نے آج شمالی ہند میں فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ شروع کیا۔ مسٹر سنجیو سرن (آئی اے ایس)، چیئرمین، یوپی پالیوشن کنٹرول بورڈ اور مسٹر جوناتھن کیسلر،
ڈائرکٹر نارتھ انڈیا آفس، امریکی سفارتخانہ نئی دہلی نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ یہ ورکشاپ مئی 17 تا 26 نئی دہلی،
چندی گڑھ، جے پور، اور لکھنؤ میں منعقد کئے جا رہے ورکشاپس کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔
یہ ورکشاپس انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) دہلی کے اشتراک سے RTI انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد کئے جا
رہے ہیں، اور انسانی صحت اور بہبود پر فضائی آلودگی کے اثرات کا مطالعہ کرنے کیلئے اشتراکی کوششوں کو فروغ
دینے کیلئے صدر اوباما اور وزیر اعظم مودی کے عزم کی حمایت کرتے ہیں۔
ان ورکشاپس کا مقصد ہوا کے معیار کے امریکی اور ہندوستانی ماہرین کے درمیان تعاون کا شروع کرنے اور تعاون
کو مضبوط بنانے، شمالی بھارت میں فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے بہترین طریقوں پر غور کرنے، اور انہیں جاری
رکھنے کے سلسلے میں اتفاق رائے پیدا کرنے اور حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے ایک فورم فراہم کرانا ہے۔ ان
ورکشاپس میں تقریباً ایک درجن امریکی پالیسی ساز، عالمی شہرت یافتہ سائنسداں، اور صنعت کے شعبے کے ماہرین
حصہ لے رہے ہیں. ان ورکشاپس میں فضائی آلودگی کے صحت پر پڑنے والے اثرات، صنعت پر اثرات اور انمیں
تخفیف کی کوششوں، اور ہوا کے معیار کے انتظام اور پالیسی پر پریزنٹیشنز شامل کئے جائیں گے۔ وسرے دن زیادہ تر
توجہ گروپ بات چیت اور بریک آئوٹ سیشنوں پر مرکوز کی جائے گی، اور اختتام شمالی بھارت میں فضائی آلودگی
سے نمٹنے کیلئے ایک قابل عمل حکمت عملی وضع کرنے کے مقصد سے ایک پینل تبادلہ خیال سے ہوگا۔
مسٹر جوناتھن کیسلر، ڈائرکٹر نارتھ انڈیا آفس، امریکی سفارتخانہ نئی دہلی نے آج لکھنئو میں کارروائی کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا ’’امریکہ اور بھارت جیسے جمہوری ممالک میں اکثر جگہوں پر، کارروائی اُسوقت شروع ہوتی ہے جب
لوگ آلودگی کی سطح اور اسکے نتیجے میں اُنکی صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سمجھنے لگتے ہیں۔
فضائی آلودگی کی فکر کرنے والوں کیلئے، اس ملک میں پچھلے چند سال دلچسپ اور تحریکی رہے ہیں۔‘‘ ورکشاپس کا
سلسلہ 26 مئی کو لکھنؤ میں ایک خصوصی اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہوجائیگا۔مقام تاریخیں شہر
دہلی
مئی 17-18 (2 مکمل ایام)
افتتاحی تقریب:صبح 9 تا 10:15 بجے
اختتامی پینل اجلاس: شام 4 تا 5:30 بجے
افتتاحی تقریب:صبح 9 تا 10:10 بجے
اختتامی پینل اجلاس: دوپہر 12:20 تا 1:30 بجے
افتتاحی تقریب:صبح 9 تا 10 بجے
اختتامی پینل اجلاس: دوپہر 11:40 تا 12:40 بجے
مئی 25-26 (2 مکمل ایام)
افتتاحی تقریب: صبح 9 تا 10 بجے
اختتامی پینل اجلاس: دوپہر 2 تا 3:30 بجے
اختتامی تقریب: شام 4:45 تا 6 بجے
تاج محل ہوٹل
مئی 20-21 (1.5 ایام)
چنڈی گڑھ
تاج چنڈی گڑھ
مئی 23-24 (1.5 ایام)
جے پور
جے محل پیلس
لکھنئو
ووانتا ۔ تاج