شیلانگ:شمال مشرقی ریاستوں اور بھوٹان میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ارضیاتی محکمہ کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ ریختر پیمانے پر اس زلزلہ کی شدت 4 اعشاریہ 6 ناپی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا مرکز آسام کے دراگ ضلع میں تھا۔ اسے آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور بھوٹان میں محسوس کیا گیا۔حالانکہ اس زلزلہ میں جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ ملک کا شما مشرقی خطہ زلزلے کے خطرے کے اعتبار سے زون 5 میں آتا ہے جسے خطرناک مانا جاتا ہے ۔