میدوگری، 5 نومبر:شمال مشرقی نائجیریا میں سرگرم انتہاپسند تنظیم بوکو حرام کے گزشتہ کچھ دنوں کے حملوں میں 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ اس تنظیم نے متعدد انتہا پسندانہ حملے کرکے ان لوگوں کا قتل کیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر گڈلک جوناتھن نے پانچ مہینے قبل فوج کو اس تنظیم کے خلاف مہم تیز کرنے کے احکامات دئے تھے۔
ذرائع نے بتایاکہ انتہاپسندوں نے سنیچر کو شادی کی ایک تقریب سے لوٹنے والے والوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں دولہا سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے تاہم فوج نے محض پانچ لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔