شملہ، 28 جنوری (یو این ائی) ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں برطانوی حکومت کے دوران ت عمیر شدہ تاریخی عمارت گارٹن کیسل میں آج علی الصبح آگ لگ گئی۔اس عمارت میں اس وقت ریاست کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹنٹ کا دفتر ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح چار بجے اس عمارت میں آگ لگی اور اس کی اطلاع ملتے ہی فوج سمیت شہری انتظامیہ کے افسران فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے دفتر کے بہت سے اہم ریکارڈ کے دستاویزات کو نقصان پہنچا ہے۔