بھوپال، 14 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں اپنی مقبولیت کی لہر پر بھارتیہ جنتاپارٹی کو لگاتار تیسری مرتبہ قطعی اکثریت سے اقتدار میں لانے میں کامیاب وزیراعلی شو راج سنگھ چوہان نے یہاں جمبوری میدان میں ریاست بھر سے آئے لاکھوں حامیوں کے درمیان تیسری مدت کیلئے حلف لیا۔گورنر رام نریش یادو نے ایک شاندار تقریب کے دوران مسٹر چوہان کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر چوہان نے آج تنہا حلف لیا۔ کابینہ کے دیگر ممبران کو بعد میں حلف دلایا جائے گا۔مسٹر چوہان نے حلف لیتے ہی جمبوری میدان میں ریاست بھر سے آئے لاکھوں بی جے پی حامیوں کے نعروں سے ماحول گونج اٹھا۔مسٹر چوہان نے حلف لینے کے بعد اسٹیج سے ہی چارج سنبھالیا۔