ہاپوڑ (نامہ نگار)۔ گڑھ روڈ چوک ڑایت مارکیٹ میںواقع بجلی کے شوروم میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔ آگ میں کچھ ہی دیر میں خطرناک شکل اختیارکرلی ۔ آتش زدگی کی اطلاع شوروم کے مالک کو پڑوسی دکان داروںنے دی۔شوروم کامالک موقع پرپہنچا اور اس نے فائربرگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ فائر برگیڈ محکمہ کے ملازمین نے تقریباً چار گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ کوقابومیں کیا۔ لیکن اس وقت تک شو روم میںرکھا ہوا تقریباً ایک کروڑ روپئے مالیت کاسامان جل کر راکھ ہو گیا۔ موقع پرپہنچنے کے بعد ضلع وپولیس انتظامیہ کے افسران نے جائے موقع کا معائنہ کیا۔ کوتوالی علاقے کے محلہ آریہ نگر کے باشندے سیتارام اگروال واشوک اگروال کا بجلی آلات کا دومنزلہ شوروم چوکڑایت مارکیٹ میںواقع ہے ، اوراسٹیٹ بینک کے اے ٹی ایم کے برابر میں واقع ہے ۔کل شام شوروم سے دھواںنکلنے لگا جس کے بعد شوروم میں زبردست آگ لگ گئی۔