حیدرآباد، 19 دسمبر (یو این آئی) آندھرا پردیش اسمبلی کی کارروائی ریاست کی تقسیم مخالف پارٹیوں کے شور شرابے کے درمیان آج پھر نہیں چل سکی اور اسے ملتوی کردی گئی۔ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی تیلگو دیشم پارٹی کے رکن دوڑ ر اسپیکر کی نشست گاہ کے سامنے پہنچ گئے اور ساحلی علاقوں اور رائل سیما کے اراکین کے ساتھ نعرے بازی کرنے لگے ۔ اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے مخالف اراکین نے نشست گاہ کو گھیر کر دھرنا دیا اور تقسیم کی حمایت اور مخالفت میں نعرے لگنے لگے ۔مخالفت جاری دیکھ کر اسپیکر این منوہر نے پہلے ایوان کی کارروائی ایک گھنٹے کے لئے ملتوی کی ۔وائی ایس آر کانگریس کے رکن کالے کپڑے پہن کر آئے تھے ۔اس سلسلے میں شدید انتظار والے آندھرا پردیش تشکیل نو بل 2013 پر بحث شروع نہیں ہو سکی تاہم کارروائی کمیٹی نے اس پر بحث کے لئے فیصلہ کیا تھا ۔ جب سے موجودہ سیشن شروع ہوا ہے ۔ رکاوٹ کی وجہ سے کسی بھی موضوع پربحث نہیں ہوسکی ہے۔