ممبئی: بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ لیزا ہیڈن نے فلم ’’شو قین ‘‘ کے ریمیک کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اداکار لیزا ہیڈن بالی وڈ فلم ’’شوقین‘‘ کے ریمیک میں اہم کردار نبھاتی ہوئی دکھائی دیں گی اداکارہ نے فلم کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ فلم میں کام کرکے انھیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ فلم کا حصہ بنیں ‘ فلم کی مرکزی کاسٹ میں انوپم کھیر ‘ انوکپور اور پاریش راول شامل ہیں۔ ریمیک فلم ’’شوقین ‘‘ ان تین بوڑھوں کے گرد گھومتی ہیں جو عیاش ہیں جب کہ اس فلم کا مرکزی کردار اداکار اکشے کمار ادا کر رہے ہیں۔ اداکارہ لیزا ہیڈن نے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں انوپم کھیر‘ انو کپور اور پاریش راول جیسے تین سینئر اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنا میرے لیے ایک حیران کر دینے والا مزاح تھا‘ ان سینئرز کے ساتھ کام کرنے سے بہت تحربات حاصل ہوئے ہیں اور یقیناً ’’شوقین ‘‘ کے ریمیک میں کام کرنا میرے لیے رحمت کا باعث بنا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ اس نے اس فلم کے لیے شوٹنگ تقریباً مکمل کر لی ہے اور میں اس فلم میں کام کر کے خود کو ترو تازہ محسوس کر رہی ہوں‘ یہ میرے لیے واقعی ایک مزاحیہ وقت تھا۔ قبل ازیں فلم ’’شوقین‘‘ 1982میں ریلیز ہوئی تھی جس کے ڈائریکٹر باسو چیٹر جی تھے اور اس کی اہم کاسٹ میں اشوک کمار ‘ اوت پال دت ‘ متھن چکروتی اور ابھیشک شرما شامل تھے اب اس فلم کے ری میک کو ابھیشیک شرما بنائیں گے۔لیزا ہیڈن نے2010 میں فلم ’’عائشہ‘‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا پھر2011 میں فلم ’’راسکلز ‘‘ میں بہترین پرفارمنس دی ‘مگر فلم ’’کوئین ‘‘ میں بہترین اداکاری کر کے فلمی حلقوں سے خوب داد پائی تھی جب کہ اس فلم کی مرکزی ہیروئن اداکارہ کنگنا رناوت تھیں۔ اب نئی ریمیک فلم ’’شوقین ‘‘ میں اب وہ اپنے سین خود ہی ڈب کروائیں گی‘ اس سے متعلق لیزا نے کہا کہ وہ اس فلم کے لیے کسی اور سے ڈبنگ کی اجازت نہیں دیں گی۔ ریمیک ’’شوقین ‘‘ رواں برس 21 نومبر کو ریلیز کیے جانے کی توقع ہے جب کہ اس فلم کے پروڈیوسر اشون یاردی ہیں۔