ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون جو ان دنوں نئی فلم ’’ اک پہیلی لیلا ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں گزشتہ دنوں ایک سین فلم بند کرواتے ہوئے سنی لیون کو جلدی بیماری ہوگئی۔فلم کی شوٹنگ کے دوران سنی لیون سین کے جسم پر الرجی ہوگئی اور ان کے سارے جسم پر سرخ نشان پڑ گئے۔ فلم کی کاسٹ اور باقی ٹیم نے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا جس نے سنی لیون کو دوا دی، اس دوران شوٹنگ بھی کچھ دیر کے لیے رکی رہی اور جسم پر سرخ نشان ختم ہونے پر پھر سے سنی لیون نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔ سنی لیون ’’اک پہیلی لیلا ‘‘ کے گانے ’’ سیاں سپر اسٹار ‘‘ کے دوران رجنی کانت کی طرح سن گلاسز پہنے ان جیسی اداکاری کرتی بھی دیکھی جائیں گی۔سنی لیون نے اس موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی اسٹار نہیں ہیں صرف ایک عام سی لڑکی ہیں جو کام کرنا پسند کرتی ہے اور لکھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے ارد گرد کے لوگ بھی بدلتے رہے اور پھر مجھے بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی لانا پڑی اور میں اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں۔ ’’ اک پہیلی لیلہ ‘‘ کے علاوہ سنی لیون دیگر فلموں ’’مستی زادی‘ ٹینا اینڈ لولو اور کچھ کچھ لوچا ہے ‘‘ میں بھی کام کر رہی ہیں۔ فلم ’’اک پہیلی لیلا ‘۱۰؍اپریل کو ریلیز ہوگی۔وہیںبالی وڈ کی ہاٹ سنسنی سنی لیون نے کہا کہ ’ایک پہلی لیلا‘ کا رول ان کے لئے کافی چیلنجنگ تھا۔ ان کے مطابق آج تک ایسا مشکل رول انہیں کبھی ملا نہیں تھا۔سنی نے اس بارے میں اپنے ٹوٹ میں لکھا ہے، ‘کیا آپ جانتے ہیں کہ مجھے لیلا کا میک اپ کرنے میں روز 3 سے 4 گھنٹے لگتے تھے۔ اس کے علاوہ یہ میرے لئے اب تک کا سب سے مشکل مرحلہ رول تھا اور میں کہہ سکتی ہوں کہ میں نے یہ کر دکھایا۔ میں نے اس فلم سے بے حد خوش ہوں۔اڈو-کنیڈین نژاد ایکٹریس سنی لیون آج کل بالی ووڈ میں کافی دھوم مچا رہی ہیں۔ سنی نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کے آغاز فلم ‘جسم۲‘ سے کی تھی۔ جلد ہی ان کی فلم ‘ایک پہیلی لیلا’ ریلیز ہونے والی ہے، جس کے ہدایت کار بابی خان ہے۔آج کل ‘ایک پہیلی لیلا’ کے نغمے بہت دھوم مچا رہے ہیں۔ خاص کر ‘سینا سپر اسٹار’ تو لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس کے علاوہ سنی اپنی اگلی فلم ‘ٹینا اینڈ لولو’ اور ‘کچھ کچھ لوچا ہے’ میے بھی دکھائی دیں گی۔