فتح پور:جعفرگنج تھانہ علاقہ میں دودن قبل سوتے وقت خاتون کے قتل کا پردہ فاش ۲۴گھنٹے کے اندر پولیس نے کردیا جس میں قاتل کوئی اورنہیں بلکہ خود اس کا شوہر نکلا۔ جمعرات کو پولیس کے جلسہ گاہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی اوم پرکاش شریواستو نے بتایاکہ جعفرگنج تھانہ حلقہ کے گجئی پور میں ۲۳ستمبر کی شب ساڑھے تین بجے خاتون کا قتل کئے جانے کی اطلاع ملی۔ جس پر سی او اور تھانہ انچارج سمیت خود جائے واردات پر جا کر گہرائی سے تفتیش کی اورگاﺅں والوں سے پوچھ گچھ کی ۔ متوفی خاتون کے شوہر کی تحریر پر نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد واردات کے انکشاف کیلئے پولیس ٹیمیں لگائی دیں جس میں پولیس نے شوہر سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو وہ ٹوٹ گیااوراپنا جرم قبول کرتے ہوئے شوہر دھرم سنگھ یادونے بتایاکہ اس کی بیوی دیگرلوگوں سے ناجائز تعلقات تھے۔
جورات رات بھر گھر نہیں آتی تھی اس کی مخالفت کرنے پر اسے اوراس کے گھروالوں کو ماراپیٹا کرتی تھی۔جس سے عاجز آکر سوتے وقت کلہاڑی سے حملہ کرکے خود کو بچانے کےلئے لوٹ کی کہانی گاﺅں والوں کو بتائی ۔ پولیس نے ملزم کے نشان دیہی پر واردات میں استعمال کلہاڑی گھر کے سامنے سے برآمد کی گئی۔اورمتوفیہ کے شوہر دھرم سنگھ یادو کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا۔