مرزاپور(وارتا)ضلع میں گزشتہ ۲۴؍گھنٹے کے دوران ایک شادی شدہ جورے نے زہرکھا کر خود کشی کرلی جب کہ ایک دیگر شوہر بیوی نے کنویں میں کود کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا جگنا تھا نہ علاقہ کے رامپور ہنسوار گائوں کے باشندے پرمیشور نے سات ماہ قبل گھروالوں کے مرضی کے خلاف شادی شدہ عورت سے شادی کی تھی۔ جس کی مخالفت دونوں کے اہل خانہ نے کی تھی ۔
مخالفت کے سبب دونوں گائوں سے باہر رہ رہے تھے کل دونوں گائوں واپس پہنچے تھے ۔گائوں والوں کے مطابق شادی شدہ جوڑے کا استقبال تعنوں سے کیا گیا۔جس سے عاجز ہوکر دونوں نے زہر کھالیا انھیں اسپتال میں داخل کرانے کیلئے لے جارہاتھا لیکن راستہ میں کویتا کی موت ہوگئی جب کہ پرمیشور کی علاج کے دوران موت ہوگئی تھی ایک دیگر واقعہ میں ضلع کے مڈیہان تھانہ علاقہ کے بیکٹواگائوں میں سنگیتا نے مائکے نہ جانے دینے سے کنویں میں کود کرخودکشی کرلی ۔ تھوڑی دیر بعداس کے راجیو نے بھی کنویں میںکود کر خودکشی کرلی۔