لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ شوہر سے ہوئے جھگڑے سے ناراض بیوی نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک لیا اور آگ لگا لی۔ شوہر نے کسی طرح سے آگ کو بجھایا اور فوری اسے بلرامپور اسپتال میں داخل کرایا جہاں دوران علاج اس کی موت ہو گئی۔ مڑیاؤںکے ہیمرا گاؤں کا باشندہ مزدور رام کھلاون اتوار کی شام کام کر کے واپس گھر لوٹا تھا۔ رام کھلاون کی گھریلو بات کو لیکر ۲۶ سالہ بیوی منجو سے کہا سنی ہونے لگی اور بات گالی گلوج تک پہنچ گئی۔ رام کھلاون نے غصہ میں آکر منجو پر ہاتھ اٹھا دیا۔ یہی بات منجو کا ناگوار گزری اور منجو نے باورچی خانہ میں جاکر خود پرمٹی کا تیل چھڑک لیا اور آگ لگا لی۔ منجو کے چلانے کی آواز سن کر جب رام کھلاون رسوئی میں دوڑ کر پہنچا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ بڑی مشکل سے رام کھلاون نے آگ کو بجھایا اور اسے پڑوسیوں کی مدد سے بلرامپور اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران بدھ کواس کی موت ہو گئی۔ منجو کے میکے والوں نے رام کھلاون پر آگ لگاکر مارنے کا الزام لگایا
ہے لیکن ابھی تک پولیس کے پاس تحریر نہیں پہنچی ہے۔