لکھنو(نامہ نگار) موہن لال گنج علاقے میں رہنے والے مزدور نے گزشتہ شب شراب کے نشے میں بیوی سے تنازعہ کے سبب اس پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ حملے میں زخمی خاتون کو علاج کے لئے اسپتا ل میں داخل کرایاگیا ہے۔ فی الحال اس معاملے میں کوئی رپورٹ در ج نہیں کی گئی ہے ۔ سی او موہن لال گنج راکیش نائک نے بتایا کہ مڑئی کھیڑا گاوں میں کسان نیرج اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ نیرج شراب کا عادی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دوشنبہ کی شب نیرج شراب کے نشے میں گھر پہنچا جس کے بعد نیرج کا اپنی بیوی شانتی دیوی سے کسی بات کو لے کر تنازعہ ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ نیرج نے بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ کلہاڑی سے حملے میں شانتی دیوی شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ واردات کے بعد ملزم نیرج موقع سے بھاگ نکلا کنبہ کے لوگوں نے زخمی شانتی دیوی کو علاج کےلئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ فی الحال ابھی تک اس معاملے میں کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔ وہیں
زخمی شانتی دیوی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔