ٓٓٓاٹاوہ(نامہ نگار) گزشتہ شب شرابی شوہر نے جہیر کے مطالبے کے سلسلے میں اپنی بیوی کو آگ کے حوالے کردیا واردات کو انجام دینے
کے بعد شرابی شوہر فرار ہو گیا۔ لیکن پڑوسیوں نے شادی شدہ خاتون کے اہل خانہ کو واردات کی اطلاع دی۔ اہل خانہ نے جھلسی ہوئی خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا ۔ جہاں اس کی حالت تفتیش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ خاتون کے بھائی نے ایک دن پولیس تھانے میں خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ تو درج کرادیا ہے لیکن پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شرابی شوہر اپنی بیو ی سمیتا سے موٹر سائیکل اور نقد رقم کا مطالبہ کر رہا تھا اور اکثر اسے مارتا رہتا تھا۔