امروہہ، 15 مئی (یو این آئی)اترپردیش کے شہر امروہہ کے منڈی دھنورا علاقے میں اپنی بیوی کو اپنے عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر مشتعل شوہر نے دونوں کی لاٹھی سے پٹائی کردی جس سے عاشق کی موت ہوگئی جبکہ بیوی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔پولس نے بتایا کہ اسٹیٹ ہائی وے پر واقع پتھر کٹی گا
ںکے رہنے والا اندرپال سینی پچھلی رات اپنی بیوی کو اس کے عاشق راکیش (25)کے ساتھ ناگفتہ بہ حالت میں دیکھ کر بپھر اٹھا اور لاٹھی سے پیٹ پیٹ کر دونوںکے سر پھوڑ دیئے ۔ راکیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کی بیوی کو مرادآباد کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔گاں والوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولس نے موقع پر پہنچ کر اندرپال کو حراست میں لے لیا ۔