مہاراج گنج۔(بھاشا)۔اترپردیش میں مہاراج گنج ضلع کے نوتنوا تھانہ حلقہ میں کل ایک جوڑے نے اپنے کمرے میں آگ لگاکر خود کشی کر لی۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ رات نوتنوا تھانہ حلقہ کے ٹولہ مہندر نگر محلہ میں ۳۵ سالہ سرون پرجاپتی اور اس کی ۳۲ سالہ بیوی کوکلا نے اپنے کمرے میں خود کو آگ لگا لی۔ پڑوسیوں نے انہیں نازک حالت میں اسپتال میںداخل کرایا جہاں ان کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ جوڑے کے کمرے تک ہی محدود رہی اور نزدیک کمرے میں سو رہے ان کے بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس پورے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔