مظفرنگر(نامہ نگار)ضلع کے اندتیانہ گائوں میں شوہرکو قتل کرنے والی خاتون اوراس کے عاشق کو مقامی عدالت نے عمر قیدکی سزا سنائی ہے ایڈیشنل ضلع سیشن جج پردیپ کمار نے کل نینااوراس کے عاشق اروند کو قتل کامجرم قراردیتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا اوردونوں پر ۲۵۔۲۵ہزار جرمانہ عائد کیا۔استغاثہ کے مطابق نینا نے ۲۰۱۰ میں اپنے شوہر رویندرکو اس کیلئے قتل کردیا تھاکیوں کہ اروند کے ساتھ اس کے ناجائزہ تعلقات کی مخالفت کررہاتھا قتل میں نینا اوراروند دونوں شامل تھے۔ایک دیگر معاملے میں ایڈیشنل ضلع سیشن جج شیام کمار نے ببلی اوراس کے عاشق شتل کو خاتون کے شوہر کی موت کے معاملے میں سات سال قید کی سزا سنائی شوہر کی موت ضلع کے کلارپورمیں ہوئی تھی۔
فاضل جج نے مذکورہ دونوں لوگوںکو غیرارادتاًقتل کاقصوار قراردیتے ہوئے دونوں پرپانچ پانچ ہزار روپئے کا جرما نہ عائد کیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ببلی نے شتیل کے ساتھ ملکر اروند کمار کو ۲۰۱۰میں زہر دے دیا تھا کیونکہ وہ شیتل کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات کی مخالفت کررہاتھا۔