لکھنؤ(نامہ نگار)جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر بیوی سنگیتا کا گلا دباکر قتل کر دینے کے الزام میں سیشن جج کمل کشور شرما نے شوہر گوپی کو دس سال قید کی سخت سزا دی ہے۔ عدالت میں جھوٹی گواہی دینے کے معاملہ میں گواہ ستیہ نرائن اور گواہ کملا کو ۲۴مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کرنے کو کہا ہے کہ عدالت میں جھوٹی گواہی دینے پر جانچ کی جائے اور تین تین ماہ و ۵۰۰-۵۰۰روپئے جرمانہ کیا جائے۔ عدالت نے ثبوت کی کمی کے سبب راج کماراورشیر سنگھ کو بری کر دیا۔ ضلع سرکاری وکیل فوجداری منا سنگھ یادو کا کہنا تھا کہ تھانہ تالکٹورہ میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی کہ جہیز میں ۲۰ہزار روپئے اور ہانڈا گاڑی کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر دس مارچ ۲۰۰۶ء کو سنگیتا کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد اسے جلا دیااور دفعہ ۱۵۶ (۳) کی عرضی پر عدالت کے حکم کے بعد اس کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔