ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے فلم میں اپنے شوہر ابھیشک بچن کی ہیروئن بننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن کے مدِ مقابل کام کرنے سے انکار ایشوریا نے پہلی مرتبہ نہیں کیا بلکہ وہ اس سے قبل بھی فلم دوستانہ، ’کھیلیں ہم جی جان سے‘ اور ’گیم‘ میں بھی اپنے شوہر کی ہیروئن بننے سے انکار کر چکی ہیں۔ ایشوریا نے کترینہ کیف کی بڑھتی شہرت کو دیکھتے ہوئے فلم میں اپنے شوہر کے ساتھ انہیں ہیروئن لینے کا مشورہ دیدیا تاہم اس سلسلے میں فلم انتظامیہ یا کترینہ کا موقف سامنے نہیں آسکا۔