آگرہ:آگرہ کی ایک عدالت نے سوا سات سال پہلے ایک شخص کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں اس کی بیوی سمیت چارملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق داودیال کی شادی پونم گپتا کے ساتھ ہوئی تھی اور وہ گﺅشالا لین میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے ۔ 5 جولائی 2008 کو سازش کے تحت پونم نے راج کمار،ونود اور شیلا دیوی کے ساتھ مل کر کھانے میں زہر ملاکر داودیال کا قتل کردیا تھا۔ کیس کی سماعت کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج پنکج کمار سنگھ کی عدالت نے چاروں لوگوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قیدا ور 60 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔