کانپور(نامہ نگار) شوہرکے کسی دوسری عورت سے ناجائزتعلقات کے شک کے سلسلے میں بیوی نے مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کرلی چینخ پکار سن کر اہل خانہ نے بہوکو اسپتال میںداخل کرایا جہاںعلاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد لڑکی کے والدین نے سسرال والوں کے خلاف جہیز استحصال کاالزام عائد کیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اورتفتیش شروع کردی ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق نوبستہ تھانہ علاقہ کے ہنومنت وہارکاباشندہ سدھیر سنگھ میڈیکل ریپرزینٹیٹوتھا ۸ ماہ قبل اس کی شادی فتح پور کی رہنے والی ۲۲سالہ پرینکا سے ہوئی تھی۔اہل خانہ نے بتایاکہ کے ایم آرہونے کے سبب سدھیر سے بہت سی خواتین اورلڑکیاں ملنے آتیں تھیں اس سلسلے میں شوہر اوربیوی کے درمیان اکثر تنازعہ ہوتارہتاتھا۔بدھ کو شوہرکے دیر سے گھر واپس آنے پر دونوں کے درمیان تقرارہوگئی جس کے بعد سدھیر کی بیوی نے اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کرلی اہل خانہ پرینکا کو ہیلٹ اسپتال مین داخل کرایا جہاں علاج کے دوران پرینکا کی موت ہوگئی۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیااورتفتیش شروع کردی۔