شکاگو :امریکہ کے شکاگو میں ایک شخص نے ایک بزرگ امریکی سکھ پر نسل پرست تبصرے کے بعد ان پر حملہ کیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن ایک سکھ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ نسلی تشدد کا معاملہ ہے ۔ تنظیم کے مطابق جب اندرجیت سنگھ مککر ایک گروسری اسٹور جا رہے تھے تو راستے میں حملہ آور نے ان کی کار کو زبردستی روکا۔ حملہ آور نے اس کے بعد بزرگ سکھ کو ‘دہشت گرد’ اور ‘بن لادن’ کہتے ہوئے گاڑی کی کھڑکی سے ان کے چہرے پر تیزگھونسہ مارا۔ بزرگ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شکاگو پولیس نے اگرچہ اس واقعہ کے بارے میں زیادہ تفصیل نہیں دی ہے ۔