نئی دہلی (وارتا)۔ مرکزی حکومت نے شکر ملوں پر دبائو بنانے کے مقصد سے شکر پر برآمدات محصول ۱۵فیصدسے بڑھا کر۲۵فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت مالیات کی جانب سے آج یہاں یہ اطلاع دی گئی کہ شکر مل ان دنوں کسانوںکے بقایا گنا قیمتوں کے مسائل سے جوجھ رہے ہیں۔ برآمدات محصول میں اضافہ کئے جانے کے سبب اب شکر کو غیر ممالک سے منگایا جانا کافی مشکل ہوگا۔ اور عالمی بازار میں اس کی قیمت بھی کم ہوگی۔گذشتہ دنوں مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے شکر اوربرآمدات محصول چالیس فیصد تک کئے جانے کااشارہ دیا تھ
ا۔ حکومت نے شکر ملوں کو کسانوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے بلا سودی قرض کی سہولت بھی دینے کااعلان کیا تھا۔ مسٹر پاسوان نے شکر ملوں کے ساتھ حال ہی میں ایک میٹنگ کی تھی اور کسانوں کے بقایا کی ادائیگی کے لئے ان پر دبائو بنانے کی کوشش کی تھی۔