نئی دہلی۔ ہندوستان کے قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی نے اتوار کو کہا کہ ان کے لئے ٹیم کی قیادت کرنے کا یہ اچھا تجربہ رہا اور انہیں فخر ہے کہ ان کے نوجوان ساتھیوں نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف میچوں میں غضب کا جذبہ دکھایا ۔ہندوستان یہ دونوں میچ ہار گیا تھا ۔ ہندوستان آج یہاں پاکستان کے ہاتھوں ایک وکٹ کی شکست سے ٹورنامنٹ سے تقریبا باہر ہو گیا ہے ۔ کوہلی نے مستقل کپتان مہندر سنگھ دھونی کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی تھی ۔ کوہلی نے میچ کے بعد کہا ، یہ میرے لئے سیکھنے کا اچھا تجربہ رہا ۔ گزشتہ دونوں میچوں میں ہمارے کھلاڑیوں نے جیسا کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس پر مجھے فخر ہے ۔ہم نے تقریبا فتح حاصل کر لی تھی ۔ یہ نوجوان ٹیم ہے ۔ گیند بازوں نے جس طرح سے واپسی کی اسے دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ گیند بازی میں مسلسل تبدیلی کی اپنی حکمت عملی کے بارے میں کوہلی نے کہا ، ہماری حکمت عملی یہ تھی وہ ایک گیند باز کو نہیں سمجھ پائیں ۔ہمارا اسکور اچھا نہیں تھا اور ایسے میں گیند بازوں نے اچھی کوشش کی ۔ مشرا کو ٹرن مل رہا تھا اور میں نے ان کے دو اوور بچا کے رکھے تھے۔ اشون بھی ڈیتھ اووروں میں گیند بازی کرنے کے فی یقین تھا اور اس لئے میں نے اس کے بھی دو اوور بچا رکھے تھے ۔ کوہلی نے کہا ، یہ میچ کسی کے بھی پالے میں جا سکتا تھا ، لیکن ہم 20-30 رن پیچھے رہ گئے ۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اس جیت سے ٹیم کا ایسے حالات میں بکھر جانے کا تصور اب ٹوٹ گیا ہے ۔انہوں نے کہا ، یہ بہت ضروری جیت ہے اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ ہم نے دباؤ میں اچھا کھیل دکھایا ۔ ہمارے بار
ے میں کہا جاتا ہے کہ ہم ہدف کا تعاقب کرنے میں اچھے نہیں ہے ، لیکن حفیظ اور مقصود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آفریدی نے بہترین طریقے سے میچ کا اختتام کیا ۔ مصباح آج بھی رن آؤٹ ہوئے ۔ اس بارے میں پوچھ جانے پر انہوں نے کہا ، اگر پاکستان جیت درج کرتا رہتا ہے تو مجھے آؤٹ ہونے میں خوشی ہوگی ۔اگر میں رن نہیں کرتا اور پاکستان جیت درج کرتا ہے تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا ہے ۔ محمد حفیظ کو ان کی 75 رن کی محنتی اننگ کے لئے مین آف دی میچ کیا گیا ۔انہوں نے کہا ، ٹیم انتظامیہ نے مجھے نمبر تین پر بلے بازی کے لئے کہا اور مجھے اپنی کارکردگی سے خوشی ہے ۔ شعیب مقصود کے ساتھ 87 رن کی شراکت کے بارے میں انہوں نے کہا ، میں نے مقصود کواطمینان برقرار رکھنے کیلئے کہا کیونکہ رن ریٹ زیادہ نہیں تھا ۔اس کے بعد شاہد آفریدی نے ٹیم کو ہدف تک پہنچایا ۔