بھونیشور۔ مسلسل دو ہار سے مایوس کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم کو آج چمپئن ٹرافی پول بی کے میچ میں ورلڈ کپ رنراپ ہالینڈ کے خلاف جیت درج کرنے کیلئے معجزانہ کارکردگی کرنا ہوگا۔ آٹھ ممالک کے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہندوستان کو اولمپک چمپئن جرمنی نے شکست دی۔ اس کے بعد سردار سنگھ کی قیادت والی ٹیم کو ارجنٹائن کے خلاف دو بار سبقت بنانے کے بعد 2۔ 4 سے شکست جھیلنی پڑی۔اس ہار کے بعد ہندوستان پول بی میں سب سے نیچے ہے اور کوارٹر فائنل میں اسے پول اے کی سب سے اوپر کی ٹیم سے کھیلنا پڑے گا جو انگلینڈ ہو سکتی ہے۔پہلے میچ میں نائب کپتان اور گول کیپر پی آر شری جیش نے پورے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن آخری منٹ میں ڈیفنس کے چرمرانے سے فلورین نے جرمنی کیلئے فاتح گول داغ دیا۔ جرمنی کے خلاف شری جیش نہیں ہوتے تو ہندوستان کی شکست کا فرق اور زیادہ ہوتا۔ ارجنٹائن کے خلاف کل ایک بار بھی ہندوستان کے کمزور ڈیفنس کی قلعی کھل گئی۔ دونو
ں موقعوں پر ہندوستان کی سبقت ایک منٹ بھی برقرار نہیں رہی۔ہندوستانی فارورڈ لائن نے ارجنٹائن کے خلاف موقع بنائے لیکن ڈیفنس کہیں نظر نہیں آیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کھلاڑی کوچ ٹیری والش کی سیکھ کو بھول گئے ہیں۔دونوں میچوں میں ہندوستانی کھلاڑی مخالف سرکل کے اندر اندر بکھرے ہوئے نظر آئے۔ کئی مواقع پر گیند کو اندر لے جانے کی بجائے وہ ڈی کے باہر سے مارنے کی کوشش میں ناکام رہے۔ہندوستان کے پاس وی آر رگھوناتھ، روپندر پال سنگھ اور گرجندر سنگھ کے طور پر تین ڈریگ فلکر کئے لیکن وہ زیادہ پنالٹی کارنر بنانے میں ناکام رہے۔ والش کے جانے کے بعد کوچ کا کام سنبھال رہے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر رولیٹ اولٹمینس کو ان کمزوریوں سے فوری طور پار پانا ہوگا۔ ارجنٹائن سے ملی شکست کے بعد اولٹمینس نے تسلیم کیا کہ ہندوستانی ٹیم تال میل کے ساتھ نہیں کھیل سکی۔انہوں نے کہاہمیں معلوم تھا کہ ارجنٹائن جوابی حملے کرتا ہے۔ہندوستانی ڈیفنس اسے روک نہیں پایاہمارے کھیل میں تال میل نہیں تھا۔ہندوستانی مڈفیلڈر بھی فارم میں نظر نہیں آئے۔ آکاشدیپ سنگھ اور للت اپادھیائے نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن رمندیپ سنگھ ناکام رہے۔دوسری طرف ہالینڈ دونوں میچ جیت کر اعتماد سے لبریز ہے اور جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں جانا چاہے گا۔ اس نے پہلے میچ میں ارجنٹائن کو 3۔ 0 سے اور دوسرے میں جرمنی کو شکست دی تھی۔دیگر میچوں میں ارجنٹائن کا سامنا جرمنی سے اور انگلینڈ کا بلجیم سے ہوگا جبکہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان سے کھیلے گی۔