کرائسٹچرچ۔پاکستان کے کوچ وقار یونس نے آج کہا کہ حریف ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ملی شکست کے باوجود ان کی ٹیم واپسی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے میچ کا دباؤ جھیل نہیں پانے کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست جھیلنی پڑی۔پاکستان کو پول بی کے پہلے میچ میں ہندوستان نے 76 رن سے شکست دی تھی۔ وقار نے صحافیوں سے کہا ہم تمام دیکھ سکتے ہیں کہ غلطی کہاں ہوئی۔
ہم نے اچھا نہیں کھیلا جبکہ ہندوستان ہم سے بہتر کھیلا۔ ہم نے زیادہ دباؤ لے لیا تھا۔انہوں نے کہا ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ آغاز بھر ہے اور ابھی کافی میچ کھیلنے ہیں۔ ہم آنے والے میچوں میں واپسی کریں گے۔پاکستان کو دوسرا میچ ہفتہ کو ویسٹ انڈیز سے کھیلنا ہے جسے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے شکست دی۔ وقار نے ہندوستان کے ہاتھوں شکست کیلئے خراب بلے بازی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہاہمارے بلے باز اچھی کارکردگی نہیں کر سکے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 300 رن کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں آنے والے میچوں میں ایسا کرنا ہوگا۔وہیں دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان سلمان نے پی سی بی کے سامنے پہلے پورے اقبال جرم بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ 2010 کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث تھے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر پابندی لگائی گئی تھی۔ بورڈ کے ایک ذرائع نے کہا بٹ نے لاہور میں پی سی بی چیئرمین شہریارخان سے ملاقات کے دوران تسلیم کیا کہ انگلینڈ کے خلاف لاڈرس پر چوتھے ٹسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا انہیں علم تھا اور وہ اس میں شامل تھے۔