گورکھپور(نامہ نگار)پپرائچ علاقہ کے جنگل گھوسڑ گائوں میں بیوی کے کسی دیگر شخص سے تعلقات ہونے کے شک میں شرابی شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیااس کے بعد شرابی شوہر نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔حلقہ پولیس اورآرپی ایف نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاموصولہ خبر کے مطابق پپرائچ علاقہ کے جنگل گھوسڑ گائوں کے باشندے دلیپ چوہان (۳۳)کی شادی پندرہ سال قبل کشی نگر کے احاطہ قبصے کی رہنے والی سنیتا کے ساتھ ہوئی تھی گزشتہ شب نشے کی حالت میں جب دلیپ گھر پہنچا تو کسی بات کے سلسلے میں اس کا تنازعہ سنیتا کے ساتھ ہوگیا۔رات کا کھاناپکانے کے بعد بچے دوسرے کمرے میں سونے کیلئے چلے گئے لیکن دیررات دونوں کے درمیان دوبارہ تنازعہ ہوگیاآج صبح دلیپ کے چھوٹے بھائی انل کی بیوی سوشیلا اپنے کمرے میں سے باہر جانے لگے توا س نے دیکھا کہ چینل گیٹ پر باہر سے تالالگا ہواتھاجب کہ چابھی برآمد میں نیچے پڑی ہو
ئی تھی۔سوشیلا کے بتانے پر انل جب سنیتا کے کمرے میں پہنچاتو اس کی لاش بسترپر پڑی ہوئی تھی اوراس کا گلاساڑی سے باندھا ہواتھا۔جب کہ دلیپ گھر میں موجود نہیں تھا کچھ وقت بعد گائوں کے لوگوں کے ذریعہ انل کو جب یہ معلوم ہوا کہ ایک لاش کیتھویلیا اورانولا اسٹیشن کے درمیان ریلوے لائن میں پڑی ہوئی ملی ہے توانل اوردلیپ کی بیٹی وہاں پہنچے انھوں نے کپڑوں اورجسم کے نشان سے لاش کی شناخت دلیپ کے طورپر کی۔ گائوں کے لوگوں نے بتایا کہ بیوی کے تعلقات کسی دیگر شخص سے ہونے کے شک پر دلیپ اکثرسنیتا کو مارتاتھاوہ شراب پینے کا بھی عادی تھا جب کہ سنیتا گھر کے اخراجات کیلئے کپڑوں کی سلائی کرتی تھی گائوں کے لوگ دلیپ کی حرکت سے حیران ہیں۔