بریلی، 6 نومبر:ایک نوجوان نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کا گلا دباکر قتل کردیا۔ یہ واقعہ اترپردیش کے بہیڑی علاقہ میں گزشتہ روز پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مڈیا جہانگیر گاؤں کا باشندہ بھگوان سوارو پا کی شادی ڈیڑھ سال پہلے بہیڑی علاقہ کی رہنے والی ممتا سے ہوئی تھی۔ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے اپنے ہی گاؤں کے ایک لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔
بھیادوج پرممتا کل اپنے مائیکے گئی تھی اور اس کا شوہر رات میں ہی اس کے ساتھ گھر واپسی کے لئے چل دیا تھا۔
سواروپا نے تھانے پہنچ کر بتایا کہ گڑوارے کی پلیا پر بدمعاشوں نے اسے مارا پیٹا اور اس کی بیوی کو قتل کردیا۔
معاملے کی چھان بین کے بعد پولیس نے شک کی بنیاد پر جب سواروپا کو پکڑ کر پوچھ تاچھ کی تو اس نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔