بارہ بنکی: ترقیات کے دور میں مالی حالت بہتر بنانے کے لئے شہتوت کی کھیتی سے کم لاگت میں اچھی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ریشم ترقیاتی افسر آشوتوش کمار کے مطابق محکمہ کے ذریعہ اس کےلئے کسانوں کو مفت تربیت دئے جانے کا بندوبست ہے۔
ریشم پیداوار سے جڑنے والے کسان تکنیکی مدد کےلئے کسی بھی یوم کارگزاری میں وکاس بھون واقع دفتر میں رابطہ قائم کر کے تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔شجرکاری کے دو برس بعد محکمہ کے ذریعہ کسانوں کو جراثیم دستیاب کرائی جاتی ہے۔ جراثیم پالنے کےلئے محکمہ مکان کی سہولت بھی کسانوں کو سبسڈی کے ساتھ مہیا کراتا ہے۔ آبپاشی کی سہولیات کے ساتھ ہی پلانٹیشن کےلئے پودے مہیا کرانا اور ریشم کا بازار بندوبست بھی محکمہ کے ذریعہ کرایا جاتاہے۔ تربیت کی سہولت مکمل طورپر مفت ہوتی ہے۔ اسٹاپ کی کمی جھیلنے والا ضلع کا دفتر محض تین ملازمین کے سہارے اپنی اسکیمیں چلاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں ضلع میںتعینات ان تین ملازمین کے کندھوں پر ہردوئی اور رائے بریلی ضلع کا اضافہ بوجھ بتایاگیا۔