پاکستان بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہےشہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ بھر میں موبائل فون سروس آج 12 بجےسے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔ گلگت بلتستان، پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی موبائل فون سروس دن 12 بجے سے بند کردی جائے گی۔
جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہےشہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ بھر میں موبائل فون سروس آج 12 بجےسے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔ گلگت بلتستان، پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی موبائل فون سروس دن 12 بجے سے بند کردی جائے گی۔ شہدائے کربلا کے چہلم کے لیے سیکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ کراچی میں ایم اے جناح روڈ سے متصل گلیوں کو کنٹینرزلگاکر سیل کردیا گیاہے۔ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔ لیاری ایکسپریس وے شام سے بند کر دی جائےگی۔
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ سی ویو پر خلاف ورزی کرنے والے 100 افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے50 موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں۔ جیکسن کے علاقے سے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس حویلی آصف شاہ اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگیا۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات ہیں۔ 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں سےچہلم کے جلوس کی مانٹیرنگ کی جا رہی ہے۔
پشاور میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں آج دوسرے روز بھی مجالس منعقد اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔
شہر میں چہلم امام حسین (ع) اور شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں آج مختلف امام بارگاہوں میں مجالس ہوں گی۔ علم و ذوالجناح کے جلوس بھی برآمد ہوں گے۔ امام بار گاہ علمدار میں پشتو مجلس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس کے بعد علم غازی عباس کا جلوس برآمد ہو گا۔ اسی طرح امام بار گاہ اخوند آباد سے ذوالجناح کا جلوس نکالا جائے گا جو روایتی راستوں سے گزر کر واپس اسی امام بار گاہ پر ختم ہو گا۔
ملتان میں بھی حضرت امام حسین (ع) کا چہلم انتہائی مذہبی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ضلع بھر میں چہلم کے حوالے سے 23 مقامات پر مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں جن میں 8 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں 8 مقامات پر برآمد کئے جانے والے ماتمی جلوسوں میں 3 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،جلوس کے مقررہ راستے رکاوٹیں لگا کر بند کردئیے گئے ہیں۔
چہلم کےجلوس کی سکیورٹی کےلئےپولیس فورس کے3ہزار500اہلکارتعینات ہیں، جبکہ مقررہ روٹ پرتمام دکانیں سیل کردی گئی ہیں اور روٹ سے منسلک تمام راستوں کو خاردار تاروں ، قناتوں اور ٹرک کھڑے کر کے بند کر دئیے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں شہدائے کربلا کے چہلم کا جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا جو طوغی روڈ، سر ا ئے نمک، مری آباد سے ہوتا ہوا بہشت زینب قبرستا ن پر اختتا م پذیر ہوگا۔