اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان آئندہ ہفتے آئی سی سی کے اجلاس میں پاک بھارت سیریز کے معاملے پر انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کرینگے میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیئرمین شہریار آئندہ ہفتے آئی سی سی کے اجلاس میں پاک بھارت سیریز کے معاملے پر انوراگ ٹھاکر سے ہی ملاقات کریں گے جو اپنے سابقہ بیان میں کہہ چکے ہیں کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے بعد کسی کو پاکستان سے سیریز کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں مذاکراتی عمل کے خلاف نہیں تاہم اگر اسی کے ساتھ ساتھ اگر اچھے تعلقات نہ ہوں تو اچھی کرکٹ بھی نہیں کھیلی جا سکتی۔