ہاپوڑ(نامہ نگار)پلس پولیومہم کے پہلے دن ضلع کے شہری ودیہی علاقوںکے ۶۹۰ پولیو بوتھوں پر نوزائد سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے خوراک پلائی گئی۔
پلس پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر جے ویر سنگھ نے بتایاکہ پلس پولیومہم کو صدفیصد کامیاب بنانے کیلئے شہر کے ۱۳۲؍پولیوبوتھ لگائے گئے جن پر ۲۹؍سپروائزروںکو مامور کیا گیاتھا۔مہم کے پہلے دن ۲۴؍ہزار بچوںکو پولیو کے خوراک پلانے کا ہدف مقررکیا گیاہے۔ مسٹرسنگھ نے بتایاکہ ٹیموں نے شہر کی تحصیل چوپلا،میرٹھ تیراہا،روڈ ویزبس اسٹینڈ ، پرائیویٹ بس اسٹینڈ ، پکاباغ ،اترپوراچوپلائو اورسکیندرگیٹ پر ٹیموں نے بچوںکو پولیو کی خوراک پلائی ۔انھوں نے کہا کہ بوتھوں پر تعینات ٹیم کے اراکین کے ذریعہ لاپرواہی نہیں کی گئی ۔
اس کیلئے انھوں نے مختلف بوتھوں کا معائنہ کیا۔دیہی علاقہ کے پلس پولیو انچارج ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے بتایاکہ مہم کے پہلے دن دیہی علاقہ میں ۱۷۷؍پولیو بوتھ اور۸ٹیموں کے ذریعہ پانچ سال تک کے بچوںکو پولیوکے خوراک پلائی گئی ۔ ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر ویب پرکاش نے بتایاکہ ضلع میں پانچ سال تک بچوںکو پولیو کی خوراک پلانے کیلئے ۶۹۰پولیو بوتھ اور۱۰۰ ؍ٹیموںکے علاوہ ۱۹۲؍ سپروا ئزروںکو مامور کیا گیا ہے۔ دوشنبہ سے شروع ہونے والی گھر گھر مہم کے تحت صبح آٹھ بجے سے تین بجے تک بچوںکو پولیو کی خوراک پلائی جائے گی۔ انھوں نے بتایاکہ ضلع مجسٹریٹ اجے یادو کی ہدایت کے مطابق مہم میں لاپرواہی کرنے والے افسران وملازمین کی تنخواہ روک دی جائے گی۔