گورکھپور(نامہ نگار)بجلی بحران کااثرگورکھپور میں کچھ زیادہ ہی دکھائی دے رہاہے۔پاورکارپوریشن کے شیڈو ل کے مطابق شہر میں۲۰؍گھنٹے بجلی کی فراہمی کی جانی تھی لیکن ۱۶؍گھنٹے سے کم ہی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔مقامی خرابیوں اوراوورلوڈکے سبب کی جانے والی بجلی تخفیف سے سب سے زیادہ پریشانی رات اورصبح کے وقت لوگوںکو ہورہی ہے۔گورکھپور میں آج کل بجلی تخفیف میں لوگوںکا جینا محال کردیا ہے جب کہ تخفیف کا وقت مقررہے لیکن بجلی آنے جانے کاکوئی بھی وقت مقرر نہیں ہے تخفیف کے سلسلے میںبجلی محکمہ کے افسران کے پاس بھی کوئی جواب نہیں ہے۔کبھی بریک ڈائون تو کبھی انسولیٹرپنچر ، توٹرانسمیشن میں خرابی کا حوالہ دے کر بجلی محکمہ کے افسران اپنی ذمہ داریوں سے بری الزمہ ہوجاتے ہیں۔شیڈول کے مطابق بجلی تخفیف کا وقت گیارہ بجے
سے دوپہر ایک بجے تک اوررات دس بجے سے بارہ بجے تک مقررہے لیکن اس کے علاوہ مزید چار سے پانچ گھنٹے کی تخفیف کی جارہی شہر کے مختلف علاقوںمیں شام ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی بند کردی جاتی ہے تخفیف کا یہ عالم ہے کہ نہ تو انورٹرچارج ہورہے ہیں اورنہ ہی ٹینکوں میں پانی بھرپارہاہے۔مقامی خرابیاں اب عام بات ہوگئی ہے اس کے بعدلوگوںکومقامی تخفیف سے ہورہی ہے۔ ۱۷؍اگست کو بجلی کی سپلائی ایک بجے بند کردی گئی اوررات دس بجے سپلائی بحال کی گئی ۔ مشتعل لوگوں نے بجلی گھر پر پہنچ کرہنگامہ آرائی کی ۔زبردست بجلی تخفیف کی وجہ سے عام لوگوں کو کے علاوہ کاروباریوں کو نقصان ہورہا ہے اگرجلد ہی بجلی بندوبست کو بہتر نہیں کیا گیا تو لوگوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔