کانپور(نامہ نگار)شہر کوصاف وشفاف رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ایک عجیب وغریب مہم شروع ہونے جارہی ہے۔’’بھاگی دار‘‘مہم کا آغاز مہاتماگاندھی کی یوم پیدائش ۲؍اکتوبرسے کیا جائے گا۔جس کے تحت جوبھی ادارے، کالج یااسکول بہتر صفائی کرائیں گے انھیں نقد انعام دیا جائے گا۔ضلع مجسٹریٹ کانپورڈاکٹرروشن جیکب نے بتایاکہ شہر میںکارپوریشن اورضلع انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود جگہ جگہ گندگی پھیلی رہتی ہے اس کی وجہ لوگوں میں بیدا
ری کی کمی ہے لوگوں کو صفائی کے تئیںبیدار بنانے کیلئے عوامی حصہ داری پر مبنی خصوصی صفائی مہم ’’بھاگی داریُ‘‘کا آغازکیاجارہا ہے اس کے تحت پہلامرحلہ مہاتمامہ گاندھی کے یوم پیدائش ۲؍اکتوبرسے شروع کیاجائے گا۔ اس کے بعد ہرہفتے صفائی مہم شروع کی جائے گی۔ انھوں نے بتایاکہ جو ادارے ، اسکول ،کالج مذکورہ مہم میں شامل ہوکر صفائی کرانا چاہتے ہیںانھیں اپنا آن لائن رجسٹریشن کراناہوگا ۔ رجسٹریشن کرانے کے بعد جس جگہ وہ صفائی کرانا چاہتے ہیں اس کی فوٹوضلع انتظامیہ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہوگی۔ اس کے بعد صبح سات بجے سے صفائی مہم شروع کی جائے گی۔ صفائی کے بعد مذکورہ علاقہ کے فوٹو بھی ویب سائٹ پر آپلوڈ کرنا ہوگی۔مذکورہ جگہوں کی جانچ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کرائی جائے گی اس کے بعد جن اداروں ، اسکول کالجوں کی صفائی مہم سب سے بہترہوگی انھیں انعام سے نوازاجائے گا۔ انعامات چار زمروں میں رکھے جائیں گے ۔پہلا انعام ۲۰؍ہزار روپئے دوسراپندرہ ہزار روپئے ،تیسرادس ہزار روپئے رکھا گیا ہے۔