لکھنؤ۔(نامہ نگار)بجلی کی قلت سے پریشان لوگوں نے انجینئرنگ کالج اسٹیشن پر ہنگامہ کیا۔ انجینئروں کا کہنا تھا کہ انڈر گراؤنڈ کیبل میں خرابی کے سبب سپلائی متاثر ہوئی تھی۔ دوسری جانب لاٹوش روڈ پر ٹرانسفارمر خراب ہونے سے رکاوٹ پیدا ہوئی۔بجلی سپلائی سے ناراض دکانداروں نے دوپہر میں سڑک پر دھرنا دیا۔دوسری جانب این کے این ۱۳۲کی وی سب اسٹیشن میں تکنیکی خرابی کے سبب اٹونجہ بخشی کاتالاب اور سیتا پور روڈ کے علاقوں میں بجلی سپلائی میں رکاوٹ آئی۔ گرمی کے موسم لیسا میںانجینئر لوگوں کو راحت نہیں دے پارہے ہیں۔ دوشنبہ کو بھی عوام کو سویرے سے ہی بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ رات انجینئرنگ کالج میں متاثر بجلی سپلائی آج دن میں بھی ٹھیک نہیں کی جاسکی دن میںکئی باربجلی متاثررہی پریشان عوام نے دوپہرمیں سب اسٹیشن پر جم کر ہنگامہ کیا انجینئروں نے موقع پرپہونچ کر لوگوں کو بتایاکہ انڈر گراؤنڈ کیبل میں خرابی کے سبب بجلی سپلائی متاثررہی جسے جلد ازجلد ٹھیک کردیا جائے گاحالانکہ دیرشام تک بجلی سپلائی نارمل نہیں کی جاسکی بڑھتے لوڈکے سبب لاٹوش روڈپر نصب ٹرانسفارمر دوپہرکو جواب دے گیا ٹرانسفارمر خراب ہوتے ہی سپلائی بند ہوگئی دوگھنٹہ تک بجلی نہ آنے سے ناراض دکانداروں نے ہنگامہ کرناشروع کر دیا لوگوں نے سڑک جام کرنے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا دوسری جانب سب اسٹیشن میں بھی تکنیکی خٖرابی آگئی اس مرتبہ سیتاپورروڈمیں لگے این کے این(نبی کوٹ نندنا)۔۱۳۲کے وی سب اسٹیشن کی سپلائی متاثر ہونے کے سبب سیتا پور روڈ کے دونوں جانب بی کے ٹی اٹونجہ علاقے کے کئی گاؤ ں میں بجلی
گول ہوگئی ہے۔ انجینئروں کے مطابق دیر شام سپلائی نارمل کرادی گئی ہے۔