للت پور،04اکتوبر( یو این آئی) اترپردیش کے للت پور ضلع میں واقع شہزاد باندھ میں مستقبل میں آخری حد تک پانی جمع کیا جانے لگے گا۔
اس سے باندھ کے سینچائی کی قوت میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ اس کی نہروں سے جڑے کسانوں کو فائدہ بھی ملے گا۔ شعبہ کے افسر اسے عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہیں۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ گذشتہ کئی برسوں سے باندھ میں بہت زیادہ پانی نہیں بھرا جا رہا تھا۔ اس سے متعلق کوششیں کی جارہی ہیں جلد ہی نتائج سامنے آئیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ضلع میں شہزاد ندی پر تعمیر باندھ اول مقام رکھتا ہے۔ اس سے تقریباً دس ہزار ہیکٹر فصلوں کی سینچائی ہو رہی ہے اور قندھاری کلاں ، برودا، سنسووا، رجپورا اور بھدورا سمیت سینکڑوں گاؤں میں کسان سینچائی کے لیے اس کے پانی کا استعمال کرتے ہیں۔