میر پور ۔پاکستان نے آج اپنے اہم مقابلے میں میزبان بنگلہ دیش کو 50رنوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی راہ آسان کرلی ہے اوراب پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کو ہونے والے مقابلے میں شکست دینی ہوگی۔اس سے پہلے پاکستانی سلامی بلے باز احمد شہزاد ( ناٹ آؤٹ 111 ) کی دھماکہ خیز بلے بازی سے پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے گروپ ۔ دو میچ میں اتوار کو یہاں پانچ وکٹ پر 190 رن کا مضبوط اسکور بنایاتھا۔ شہزاد نے صرف 62 گیندوں میں دس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 111 رن بنائے جو کہ پاکستان کی طرف سے ان کا ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں سب سے بڑا اسکور ہے ۔ شہزاد نے کامران اکمل ( نو ) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 43 رن کی ساجھیداری کی لیکن اس کے بعد پاکستان نے 73 رن تک اپنے تین وکٹ گنوا دیے ۔شہزاد نے ایک طرف مورچہ سنبھالتے ہوئے شعیب ملک (26 ) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 83 رن اور پھر شاہد آفریدی (22 ) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 34 رن کی ساجھیداری کی ۔ اس دوران شہزاد نے 30 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر 58 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی ۔ شعیب ملک نے 23 گیندوں میں دو چوکے اور آفریدی نے نو گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ پاکستان کا اسکور 15 اوور کے اختتام پر تین وکٹ پر 130 رن تھا لیکن اس نے آخری پانچ اوور میں 60 رن جوڑے۔ آفریدی نے 19 ویں اوور م
یں مشرف مرتضی کی گیندوں پر مسلسل دو چھکے مارے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے عبدالرزاق نے چار اوور میں 20 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ امام امین حسین ۔ ثاقب الحسن اور محمود اللہ نے ایک ، ایک وکٹ لئے ۔
مرتضی ٰنے چار اوور میں 63 رن دیئے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے ۔