لکھنؤ(بیورو)اترپر دیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے گذشتہ روز جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے الگ الگ تصادم میں ضلع بلند شہر کے شہید جوانوں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے راہل کمار اور نیرج کمار کے اہل خانہ کو ۲۰-۲۰ لاکھ روپئے کی اقتصادی مدد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر فوجیوں نے ریاست اور اپنے ضلع کا نام روشن کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ فوج کے ان جوانوں کی جرأت اور قربانی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔