بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں تاپتی ندی کے ساحل پر شہید کی مکھیوں نے حملہ کرکے ایک درجن لوگوں کو زخمی کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کل کھیتری سانولی گڑھ سے ٹریکٹر لے کر گئے دھن راج پال اور اس کے ساتھی جب تاپتی ندی پر پہنچے اور نزدیک کے نالے سے ریت بھر کر لارہے تھے تبھی کچھ لوگ سگریٹ بیڑی پینے لگے جس سے اٹھے دھوئیں کے غبار سے جھاڑیوں میں موجود شہید کی مکھیاں اڑنے لگیں اور سب کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں کاٹنے لگیں جس سے درجن بھر لوگ زخمی ہوگئے ۔
ان سب لوگوں کا علاج ضلع ہسپتال میں کیا جارہا ہے ۔