لال گنج رائے بریل(نامہ نگار)غلہ منڈی کے باشندہ شارداٹریڈرس کا مالک راما کانت شاہوالہ آباد بینک سے ۶۰ہزار روپئے نکال کر اپنے گھر جارہاتھا اسی دوران نئی بازار میں بینک سے چندقدم کے فاصلے پر دونوجوانوں نے ان سے فارم بھرنے کی گزارش کی۔تاجر کے انکار کرنے پر نوجوانوں نے کیمکل سے آلودہ خاک چہرے پر ماردیا اورجیب میں رکھی ہوئی رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔متاثرہ جب تک کچھ سمجھ پاتا اس وقت تک دونوں بدمعاش فرار ہوگئے۔متاثرہ تاجر نے واردت کی تحریر کوتوالی پولیس میں درج کرادی ہے۔
لیکن ابھی پولیس نے رپورٹ درج نہیں کی ہے جب کہ تھانہ انچارج نے متاثرہ تاجر کو بینک لے جاکر سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر بدمعاشوں کی شناخت کرانے کی کوشش کی ۔