متاثر نے پولیس سے کی تحریری شکایت
لکھنو¿:پی جی آئی کے ورنداون کالونی میں رہنے والے ایک سکیورٹی گارڈ کی موٹر سائیکل میں آج صبح کچھ شہ زوروں نے آگ لگا دی۔ آگ کی وجہ سے گارڈ کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل پوری طرح جل کر راکھ ہو گئی۔ متاثر گارڈ نے اس سلسلہ میں علاقہ کے رہنے والے کچھ شہ زوروں کے خلاف پولیس سے شکایت کی ہے۔
پی جی آئی کے ورنداون سیکٹر سولہ میں وریندر سنگھ اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ساتھ رہتا ہے۔ وریندر سنگھ سیکٹر ۹ واقع ایک پاور ہاو¿س میں ایک گارڈ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب اس کی موٹر سائیکل گھر کے سامنے کھڑی تھی۔ گارڈ کا الزام ہے کہ محلہ کے رہنے والے کچھ شہ زوروں نے آج صبح گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگا دی۔ آگ کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئی۔ گارڈ کا الزام ہے کہ محلہ میں کچھ شہ زور نوجوان رہتے تھے ہیں۔ وہ لوگ اکثر لوگوں سے جھگڑا اور چھیڑ خانی کرتے رہتے ہیں۔ گارڈ نے ایک نوجوان کی شکایت اس کے والد سے بھی کی تھی۔ گارڈ کا الزام ہے کہ اس بات سے ناراض ہوکر شہ زوروں نے اس کی موٹر سائیکل نذر آتش کر دی۔ متاثر گارڈ نے اس سلسلہ میں پی جی آئی پولیس سے تحریری شکایت کی ہے۔