شکایت پر سپاہی نے عصمت دری کو بتایا چھیڑ خانی
لکھنو: مال علاقے میں ایک لڑکی نے گاوں کے ہی رہنے والے شہ زور نوجوان پر عصمت دری کا الزام لگایاہے۔ نوجوان نے اسلحہ کے دم پر لڑکی کی عصمت دری کی اور منھ بند رکھنے کی دھمکی دی ۔متاثرہ نے کنبہ والوں کو واردات کی اطلاع دی تو وہ لوگ شکایت لیکر ملزم کے گھر پہنچے ۔ ملزم اور اس کے کنبہ نے متاثرہ کنبہ کے ساتھ مارپیٹ کی ۔ متاثرہ نے شکایت پولیس سے کی تو پولیس نے عصمت دری کی جگہ چھیڑخانی کا معاملہ بنادیا۔
مال علاقے کے ایک گاو¿ں میں دلت کسان اپنے کنبہ کے ساتھ رہتاہے۔ بتایاجاتاہے کہ دوشنبہ کی صبح تقریباً ۹ بجے کسان کی نابالغ بیٹی رفع حاجت کےلئے نکلی تھی ۔اس درمیان گاوںکے شہ زور شخص نے لڑکی کو سنسان راستے میںپکڑلیا اور اسلحہ کے دم پراسے کھیت میں لے گیا ۔الزام ہے کہ شہ زور نے لڑکی کے ساتھ طمنچہ کے دم پر عصمت دری کی اور منھ بند رکھنے کی دھمکی دی ۔گھر پہنچ کر لڑکی نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کے سلسلے میںکنبہ والوں کو بتایااس پر کنبہ والے ملزم کے گھر شکایت لیکر پہنچے تو ان لوگوں کے ساتھ وہاں مارپیٹ کی گئی ۔اس کے بعد متاثر کنبہ مال پولیس کے پاس پہنچا تو ایک سپاہی نے عصمت دری کے معاملے کو چھیڑخانی بتاتے ہوئے تحریر دینے کی بات کہی ۔ اس سلسلے میں ایس او مال کا کہناہے کہ متاثرہ کی تحریر پر رپورٹ درج کرکے کارروائی کی جائے گی ۔