لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بنتھرا علاقہ میں شہ زور نے ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کی بیٹی سے عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر ملزم جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہوا بھاگ نکلا۔ بنتھرا کے کملاپور گاؤں کی رہنے والی ایک خاتون و اس کی بیٹی بدھ کو گھر پر اکیلی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً دس بجے گاؤں کا رہنے والا رگھویر جبراً گھر میں گھس گیا۔ ملزم نے ماں بیٹی سے فحش حرکت اور آبروریزی کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر ملزم ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہوا بھاگ نکلا۔ اس معاملہ میں متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف پولیس سے شکایت کی لیکن پولیس نے ان کو جان
چ کے بعد کارروائی کی بات کہتے ہوئے ٹال دیا۔