ممبئی (وارتا) غیر ملکی مستقل سرمایہ کاروں کی خریداری اور عالمی سطح پر شیئر بازاروں کے مثبت رخ سے بی ایس ای اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج(این ایس ای) نے بلندی کا رجحان بر قرار ہے۔ سنسکس کل کے مقابلے ۴۸ء۱۹پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ۸ء۲۶۴۸۲ پوائنٹ پر کھلا اور نو بجکر ستائس منٹ پریہ۱۲ء۲۶۵۲۴ پوائنٹ کی بلندی پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل کل سنسکس ۱۱ء۲۶۴۱۳پوائنٹ کی ریکارڈ سطح تک پہنچا تھا حالانکہ دوپہر بعد یہ کل کے مقابلے ۲۸ء۴۲پوائنٹ یعنی ۱۶ء۰ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۲۴ء۲۶۴۳۳ پوائنٹ پر تھا۔ این ایس ای کا نفٹی بھی پہلی بار ۷۹۰۰ پوائنٹ سے متجاوز
ہوگیا۔ اور ۰۵ء۷۹۱۲پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ جو اس کی اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔ اس سے قبل کل نفٹی نے ۵۰ء۷۸۸۰ پوائنٹ تک بلند ہوکر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔