ممبئی (وارتا)یوروزون کے بحران اور خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ سے ملک کے شیئر بازاروں آج سنامی جیسا ماحول پیدا ہوگیا ۔ بامبئے شیئر بازار (بی ایس ای )کا عدداشاریہ ساڑھے پانچ سال کی سب سے بڑی ایک روزہ گراوٹ کے بعد ۸۵۵ پوائنٹ تک زمین دوز ہوگیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسنچنج (این ایس ای ) کا نفٹی بھی ۲۵۱پوائنٹ نیچے پہنچ گیا ۔اس سے سرمایہ کاروں کی ۱لاکھ ۳۱ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ڈوب گئی ۔ خام تیل کی قیمتیں کل پانچ فیصد تک کم ہونے کے بعد شیئر بازار مسلسل زوال کے جانب رواں ہے ۔ امریکی کروڈ کی قمیت ۵۰ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ۔ دوسری جانب یوروکے بحران نے خام تیل کی قیمتوں میں آرہی گراوٹ میں آگ میں گھی کا کام کیا ہے ۔ بی ایس ای کے سنسنک ۳ فیصد یعنی ۸۵۴ء۸۶ پوائنٹ نیچے آکر ۲۶۹۸۷ء ۴۶ پوائنٹ رہ گیا۔۶جولائی ۲۰۰۹ کے بعد سنسنک میں یہ ایک دن کی سب سے بڑی گراوٹ ہے ۔ این ایس ای کا نفٹی ۲۵۱ ء۰۵ پوائنٹ گر کر ۸۱۲۷ء۳۵پوائنٹ پر آگیا ۔ سنسیکس کی ۳۰کمپنیوں میں صرف ہندوستان یونی لیور ہی اپنی چمک بچاپائی ۔ اس میں
۱ء۸۹ فیصد کا اضافہ نظر آیا