ممبئی (وارتا) اطلاعاتی ٹکنالوجی میدان کی معروف کمپنی انفوسس کے سہ ماہی نتائج امید سے بہتر رہنے سے آئی ٹی اور ٹیک گروپ میں ہوئی زبردست خریداری کے باوجود غیر ملکی بازاروں کے منفی رجحان اور گھریلو سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی چہار جانب فروخفتگی آج شیئر بازار تقریباً ڈھائی ہفتے کی سب سے بڑی گراوٹ پر بند ہوا۔ بی ایس ای کا تیس شیئروں والا عدد اشاریہ سنسکس ۹۰ء۳۳۹ پوائنٹ کے زوال کے ساتھ ۳۸ء۲۶۲۹۷ پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنیج کا نفٹی ۶۰ء۱۰۰ پوائنٹ کے زوال کے ساتھ ۹۵ء۷۸۵۹پوائنٹ پر رہا۔ حالانکہ اطلاعاتی تکنیک میدان کی انفوسس کے آج جاری سہ ماہی تنائج سے حوصلہ مند سرمایہ کاروں کے آئی ٹی اور ٹیک گروپ کے شیئر نے ہوئی خریداری کی بازار کو استحکام نہیں بخش پائی۔ اس دوران فروختگی کے دباؤ میں تیل اور قدرتی گیس، ریئلٹی، توانائی، کیپٹل گڈس، بینکگ، پی ایس یو، ایف ایم سی جی، آٹو اور معدانیات کے شیئر ۰۵ء۰ فیصد سے لے کر ۳۷ء۳ فیصد تک نیچے آگئے۔ جب کہ خریداری کے رجحان والے ہیلتھ کیئر، ٹیک اور آئی ٹی گروپ کے شیئروں میں ۱۶ء۰ فیصد سے ۴۵ء۲ فیصد تک کہ بلندی نظرآئی۔