ممبئی (وارتا) مرکزی کابینہ کے بیمہ شعبے میں ایف ڈی آئی کی حد بڑھا کر ۴۹ فیصد کرنے والی تجویز کو منظوری دینے سے اقتصادی اصلاحات کو لیکر بڑھی امید سے پرجوش سرمایہ کاروں چوطرفہ خریداری کے زور پر شیئر بازار آج پھر نئی اونچائی کو چھونے میں کامیاب رہے۔
تیل اور گیس ،پاور اور ہیلتھ کیئر کو چھوڑ کر دیگر سبھی گروپوں میں زب
ردست خریداری دیکھی گئی۔ تیس شیئروں والا سنسکس ۵۲ء۱۲۴پوائنٹ یعنی ۴۸ء۰ فیصد کی چھلانگ لگاکر ۸۵ء۲۶۲۷۱ پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنیج کا نفٹی ۸۵ء۳۴ پوائنٹ یعنی ۵۴ء۰ فیصد مضبوط ہوکر ۶۰ء۷۸۳۰ پوائنٹ پر بند ہوئے۔ حالانکہ این ایس ای کے نفٹی نے اچھی شروعات نہیں کی اور یہ صرف ایک پوائنٹ بڑھ کر ۲۵ء۷۷۹۶پوائنٹ پر کھلا فروخت کے دباؤ میں ۶۵ء۷۷۷۱پوائنٹ کی نچلی سطح پر بھی رہا لیکن بعد میں خریداری تیز ہونے سے اس نے ۶۵ء۷۸۳۵ پوائنٹ کی بلند سطح کو بھی چھوا اور آخرمیں ۸۵ء۳۴ پوائنٹ مضبوط ہوکر ۶۰ء۷۸۳۰ پوائنٹ پر بند ہوا۔ بی ایس ای میں کل ۳۰۸۵کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا۔ جن میں سے ۱۵۰۶اضافہ میں اور ۱۴۵۳نقصان میں رہے جب کہ ۱۲۶میں استحکام بر قرار رہا۔