ممبئی:بین الاقوامی سطح پربازاروں میں آئی تیزی کے مطابق ممبئی شیئر بازار کا سینسکس آج ۴۵۱ پوائنٹ کی زبردست چھلانگ کے ساتھ ۷۴ ء ۲۰۸۵۰ پوائنٹ پر پہنچ گیا ۔گزشتہ ایک ماہ میں کسی ایک دن میں یہ سینسکس کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ چین کے اصلاحات کی امید اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے حوصلہ افزائی جاری رکھنے کی امید میں سینسکس میں تیزی آئی۔
شیئر بازار میں تیزی کے درمیان غیر ملکی زر مبادلہ بازار میں روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے تقریبا ۶۰ پیسے کی تیزی کے ساتھ ۵ء ۶۲ پر پہنچ گیا ۔ ریزرو بینک کی کھلے بازار کے ذریعے آج مالیا تی نظام میں ۸ ہزار کروڑ روپئے ڈالنے کا منصوبہ ہے جس سے روپئے میں تیزی آئی ۔گزشتہ روز ۲۰۵پوائنٹ کا اضافہ درج کرنے والا ممبئی شیئر بازار کا ۳۰ شیئروں والا سینسکس ۳۲ء۴۵۱ پوائنٹ یا ۲۱ ء ۲ فیصد مزید مضبوط ہوکر تقریباً دو ہفتے کی اونچی سطح ۷۴ء ۲۰۸۵۰ پوائنٹ پر پہنچ گیا ۔۱۸ ؍ اکتو بر کے بعد یہ سینسکس میں ایک دن کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ اس دن سینسکس ۳۸ ء ۴۶۷ پوائنٹ پر پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ۸۵ ء ۱۳۲ پوائنٹ یا ۱۹ ء ۲ فیصد اضافے کے ساتھ ۶۱۸۹ پوائنٹ پر پہنچ گیا ۔